میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ کاسابق افسرایک کروڑروپے ڈکارگیا

محکمہ تعلیم سندھ کاسابق افسرایک کروڑروپے ڈکارگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

طلب کرنے پرحساب دینے میں ناکام
(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ ملیر کے سابق ڈی ڈی او گریڈ 18 کے افسر شیر نواز ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے، محکمہ نے شوکاز نوٹس جاری کرکے 14 دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں واقع گورنمنٹ ایلمنٹری کالج ایجوکیشن درسانو چھنو کے پرنسپل اور سابق ڈی ڈی او اسسٹنٹ پروفیسر شیر نوازکی نگرانی میں مالی سال 2017-18 اور 2019-20 کے دوران ایک کروڑ 07لاکھ 55 ہزار روپے کا خرچہ کیا گیا، ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ایک کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونے کا ریکارڈ فراہم کرنے پر گریڈ 18 کے افسر شیر نواز کو وضاحتی لیٹر ارسال کیا، لیکن انہوں نے یہ لیٹر وصول کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری غلام اکبر لغاری نے اسسٹنٹ پروفیسر شیر نواز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، شوکاز نوٹس میں تحریر کیاگیا ہے کہ مس کنڈکٹ کے الزامات محکمہ جاتی کارروائی کیلئے کافی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کرنے یا تحقیقاتی افسر تعینات کرنے کی ضرورت ہی نہیں، ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کی رقم خرچ کرنے کار یکارڈ فراہم نہ کرنے پر اپنا جواب 14 دن میں جمع کروائیں، بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں