میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائیکورٹ حملہ کیس ،عدالت نے توڑ پھوڑ کرنیوالے وکلا کے نام مانگ لیے

ہائیکورٹ حملہ کیس ،عدالت نے توڑ پھوڑ کرنیوالے وکلا کے نام مانگ لیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بار کے صدر سے عدالت پر حملہ کرنے والے وکلا کے نام مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کی کوئی انا نہیں، معاملہ ختم کرنا ہے تو آپ خود ان وکیلوں کے نام دیں جنہوں نے حملہ کیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں 26 وکلا کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی جس دوران وکلا نے کچہری آپریشن کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسیب چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر وکلا نے عدالت میں کہا کہ ہماری تذلیل کی جارہی ہے ، ایسا کبھی مارشل لا دورمیں بھی نہیں ہوا تھا، ہمیں عدالت آتے ہوئے باہر گیٹ پر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وکلا تنظیمیں خود ذمہ داروں کا تعین کرتیں تو دیگر وکلا پریشان نہ ہوتے ، یہ معاملہ کالا کوٹ پہننے والے وکلا اور ہم ججوں کے لیے المیہ ہے ، معاملہ ختم کرنا ہے تو آپ خود ان وکیلوں کے نام دیں جنہوں نے حملہ کیا۔معزز جج نے کہا کہ جنہوں نے توڑپھوڑ کی برائے مہربانی ان پانچ 7 وکلا کے نام ہمیں دیں، جتنا میرا علم ہے کچھ سی سی ٹی وی کیمرے اس دن فعال نہیں تھے ۔جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کی کوئی انا نہیں ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے 26 وکلا کی استدعا پر جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں