میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعتراضات مسترد،یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

اعتراضات مسترد،یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر تحریک انصاف کے سعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لئے اہل قرار دیا اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی 5 سالہ نااہلی ختم ہوچکی جب کہ ان کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، زیرالتوا مقدمات پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے فرید رحمن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے ۔ ان کے وکیل نے دلائل میں کہا یوسف رضا گیلانی کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں، سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کر سپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئے نا اہلی بنتی ہے ، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62، 62کے تحت اہل نہیں۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا ان کے خلاف 26 کیسز زیر التوا ہیں، وہ آرٹیکل 63، 62 پر پورا نہیں اترتے ، ان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجود ہے ۔جوابی دلائل میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے علامتی سزا دی تھی، نااہلی کی مدت 2017 میں ختم ہو چکی ہے ، کسی الزام یا زیر سماعت مقدمہ پر نااہلی نہیں بنتی۔ ریٹرنگ آفیسر نے دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو سنا دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں