مسائل کی وجہ سے لوگ مسکراہنا بھول گئے ہیں،قوی خان
شیئر کریں
سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ شوبز میں کئی دہائیاںایسے پل بھر میں گزر گئیں جیسے کل کی بات ہو ،میں اپنے ماضی سے مطمئن ہوں اورجب تک خدا کی ذات نے ہمت عطا کی فن کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ سینئرز سے سیکھنا بھی ایک ہنرہے اور سچے جذبے اورخلوص سے رہنمائی کرنے والوںکی عزت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میںبرملا کہتا ہوں فنکارساری زندگی سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے اورمیں آج بھی سیکھنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں اورمجھے جو کامیابیاں ملی ہیں وہ اسی کی بدولت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رائٹرز کو ڈراموںمیں کامیڈی کو بھی شامل کرنا چاہیے کیونکہ آج لوگ مسائل او رمشکلات کی وجہ سے مسکراہنابھول گئے ہیں،اگرہمارے کسی ڈرامے کے موضوع پر تنقید ہوتی ہے تواس پر ناراض ہونے کی بجائے اس پر غوروخوض کرناچاہیے اس میںکوئی برائی نہیںہے ۔