میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوانوں کوجدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرناہوگا، انتونیو گوتریس

نوجوانوں کوجدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرناہوگا، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے لمز یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں نوجوان نسل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہوگا، 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا۔ا نہوں نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے ، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔انہوں نے دنیا کے بدلتے موسم کی صورتحال سے متعلق مزید کہا کہ آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے ، موسمیاتی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے صرف 5ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے ، سکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے ، عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ، افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں، طویل عمل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں