کیماڑی سے آنے والی بو کی وجہ معلوم کی جائے ،مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے فضا میں بدبو کم نہیں ہورہی، پہلے وجہ معلوم کریں پھر ریلوے کالونی سے ضرورت کے تحت انخلا کریں، متاثرہ علاقوں سے عوام کو شادی ہالوں میں شفٹ کیا جائے ۔وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ پورٹ پر موجود کنٹینر میں جو کچھ بھی ہے چیک کرایا جائے ، جس پر کمشنر کراچی نے بتایا کہ کنٹینر سے آف لوڈنگ بند کرا دی ہے ۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کیماڑی کے نجی اسپتال اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ بھی لیا، زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کی عیادت اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مریضوں سے گفتگو کرکے انہیں مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھاکہ پوری سرکاری مشینری آپ کی دیکھ بھال کیلئے موجود ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مریضوں کو جناح اور سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔