میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیری فارمرزغریب مزدوروںکے بچوں کاخیال کریں

ڈیری فارمرزغریب مزدوروںکے بچوں کاخیال کریں

منتظم
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب
اخباری ااطلاعات کے مطابق بھینس کالونی کے قریب ڈیری اینڈ کیٹل فارم ایسوسی ایشن کا بھینسوں کے ہمراہ مظاہرہ کیاہے جس کامقصددودھ کی قیمتو ں میں من چاہااضافہ کرناتھا۔ کم وپیش اسی قسم کامظاہرہ حیدرآبادشہرمیں بھی کیاگیا۔ کراچی میں ہونے والامظاہرہ توپولیس کی چابکدستی اورلاٹھی چارج کے باعث تتربترہوگیا۔ حیدرآبادسے اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ میری آپ کے اخبارکے توسط سے ڈیری فارمرزایسوسی ایشن سے گزارش ہے کہ وہ خداکاخوف کریں دودھ کی موجودہ قیمت جووہ وصول کررہے ہیں وہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے ۔ اب اس میں مزیداضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کی کمرہی توڑدیگا۔ اورکچھ نہیں توانھیں غریب کے بلتے بچوں کاخیال کرناچاہیے وہ غریب جودن بھرمزدوری کرکے بمشکل تین چارسوروپے گھرلاتاہے اپنے بچوں کاپیٹ بھرنے کے لیے سوروپے فی کلوکادودھ کہاں سے خریدسکتاہے ۔ اس حوالے میری متعلقہ حکام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی طورڈیری فارمرزکومن مانی نہ کرنے دیں ۔
(صدف رضوان۔نارتھ کراچی )


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں