190ملین پاؤنڈتاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا،انجام کو پہنچ گیا
شیئر کریں
نصاف عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے ،یہ پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھاجو انجام کو پہنچ گیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ کیس کے اندر مذہب کارڈ کا استعمال کیا گیا،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے وصول ہونے والی ضبط شدہ رقم سے لاہور میں گھر بنایا۔القادر ٹرسٹ بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے بنایا گیا۔ انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ بند لفافہ کابینہ میں نہیں لے کر گئے تھے اور لاہور میں اس پیسے سے گھرنہیں بنایا گیا، جس شخص سے پیسہ لیا گیا اسی کو واپس کردیا گیا، سنائی گئی سزا میرٹ پر ہے ، یہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کیس میں کرپشن ، رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے ، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے ،190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے ، جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔