میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدین کے عوام کا بلاول کو جھٹکا، مجمع کا احتجاج

بدین کے عوام کا بلاول کو جھٹکا، مجمع کا احتجاج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے آغاز اور ختم ہونے سے پہلے ہی عوام کی واپسی شروع ہو گئی بلاول بھٹو نے تقریر میں شہید فاضل راہو کی جدوجہد اور قربانی کا ذکر بھی نہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین کے قصبہ راہوکی میں خطاب کے آغاز کے فورا بعد تقریر ختم ہونے سے پہلے ہی عوام کی واپسی شروع ہو گئی اور بلاول بھٹو زرداری کی تقریر جاری ہونے کے باوجود پنڈال خالی ہونا شروع ہو گیا اور دوران تقرر پنڈال کی زیادہ تر کرسیاں خالی ہو گی تھی ۔بلاول بھٹو نے شہد فاضل راہو کی برسی کے اجتماع میں کی گئی تقریر میں شہید فاضل راہو کی جدوجہد اور قربانی کا ذکر بھی نہ کیا جبکہ مقامی رہنما کے مطابق یہ کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت قائم کر کے بدین میں شہید فاضل راہو میڈیکل کالج بنائے گی ۔جلسہ گاہ میں تلہار کے امیدوار میر اللہ بخش ٹالپور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مکینوں نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اور پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر قبضہ مافیا کے علاوہ مقامی مکینوں کو زبردستی زمین اور گھروں سے بے دخل کرنے کے الزام تحریر تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ساتھ بیٹھے سابق وزیر عالی سندھ سید علی مراد شاہ سے معلومات بھی حاصل کی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اللہ بخش ٹالپور کو اپنے پاس بلا کر معاملہ کی وضاحت بھی لی ۔جلسہ گاہ کے اطراف کسی بھی موبائل فون کا نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث صحافیوں سمیت بلاول بھٹو کی میڈیا ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ اور برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں سابق ارکین اسمبلی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پیر نوراللہ قریشی میر غلام علی ٹالپور عبدالوحید ہالیپوٹو ڈاڈ محمد ہالیپوٹو حاجی تاج محمد ملاح ارباب امان اللہ میر اللہ بخش ٹالپور پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی سائیں بخش جمالی خان صاحب جمالی کی قیادت میں گاڑیوں کے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں