میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلی سندھ کا حافظ نعیم الرحمان کو فون، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعلی سندھ کا حافظ نعیم الرحمان کو فون، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ حافظ نعیم کے جو بھی جائزخدشات ہیں انہیں دورکیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ جماعت اسلامی الیکشن مسائل پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے، جومسائل سندھ حکومت سے متعلق ہیں انہیں ہم حل کرنے میں میں کردارادا کریں گے۔دوسری جانب خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے تصدیق کی کہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے رابطہ کیا ہے، اور کہا ہے ہم مل کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعلی سے میئر شپ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سعید غنی کہتے ہیں ٹی وی پربیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، مرتضی وہاب کہتے ہیں دھرنے دینے سے کچھ نہیں ہوگا، مسئلہ حل نہیں کیا جائے گا تو تمام آپشنز موجود ہیں، پی ٹی آئی سے اتحاد کا آپشن کھلا ہے، پیپلزپارٹی کا یہی رویہ رہا تو پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد بن سکتا ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جو لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام ہونا چاہیے، ہم پیپلزپارٹی کے جائزمینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کو بھی چاہیے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے، ہمارا آئینی اور جمہوری حق کوئی نہیں چھین سکتا، ہم اپنے مینڈیٹ کا پورا تحفظ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں