میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لوسائل رینڈن (Lucile Randon) نامی بزرگ خاتون 11 فروری 1904 کو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پزیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ نرسنگ ہوم کے ترجمان نے لوسائل رینڈن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022 میں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قرار دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں