میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر  آنے کا فیصلہ

عمران خان کا فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آئی ہے اور ان کے ڈاکٹرز نے ایک ہفتے بعد ٹانگ سے پلاستر اتارنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پلاستر اترتے ہی عمران خان سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست فیلڈ میں قیادت سنبھالیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی فروری کے پہلے ہفتے یا اس سے بھی پہلے اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے ساتھ آئندہ اسٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں، اس حوالے سے عمران خان پارٹی تنظیموں کے ساتھ  مرحلہ وار میٹنگز کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں