میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، پراجیکٹ میں سرمایہ کار الاٹیز فلیٹس سے محروم

اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز، پراجیکٹ میں سرمایہ کار الاٹیز فلیٹس سے محروم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) اکاشا بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز فلیٹس سے محروم، لوگوں کے کروڑوں روپے پھنس گئے، بااثر بلڈر شفقت اللہ کے خلاف متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، ملیر میں شانزل ایکسکلیوز کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا گیا، ڈاکومنٹس، ایسکلیشنز سمیت دیگر مد میں لاکھوں روپے کی وصولی، نہ دینے والے الاٹیز کے فلیٹ کینسل کر دیے گئے، تفصیلات کے اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز فلیٹس سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ان کے جمع پونجی کے کروڑوں روپے داؤ پر لگ چکے ہیں، اکاشا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے 2015 میں ملیر میں گیٹ نمبر 6 کے ساتھ شانزل ایکسکلیوز کے نام پراجیکٹ شروع کیا، مذکورہ پراجیکٹ کی این او سی ملیر کنٹونمنٹ کی جانب سے 2018 میں جاری کی گئی لیکن بااثر بلڈرز 3 سال تک غیرقانونی بکنگ کرتا رہا اور پراجیکٹ کا کام شروع نہیں کیا، 2018 میں این او سی کے بعد بلڈرز شفقت اللہ شانزل نے ایسکلیشنز کی مد میں 20 لاکھ روپے زیادہ طلب جو مسلسل بڑھا کر 50 لاکھ تک کردیے، 90 لاکھ کی رقم کے لگ بھگ میں اپارٹمنٹ کی بکنگ کروانے والے الاٹیز سے 50 لاکھ ایسکلیشنز چارجز کی مد میں لینے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے جس سے الاٹیز پریشان ہوگئے، ایسکلیشنز چارجز نہ دینے والے الاٹیز کے فلیٹ کینسل کردیے گئے جبکہ ڈاکومنٹس سمیت دیگر مد میں بھی لاکھوں روپے طلب کئے گئے ہیں، مذکورہ پراجیکٹ میں بکنگ کروانے والے الاٹیز سے پیسے بھی مختلف کمپنیوں کے نام لیکر جمع کروائے گئے، مذکورہ پراجیکٹ کے متاثر الاٹیز نے کنٹونمنٹ بورڈ سمیت مختلف متعلقہ اداروں کو درخواستیں دیں لیکن تاحال بااثر بلڈر کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ہے، الاٹیز کے مطابق ان کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے لیکن بااثر بلڈرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، بلڈر نے پیسے بھی مختلف طریقوں سے وصول کئے تاکہ ٹیکس بچا سکے اور تین سال تک کام بند رکھا اور اب اضافے رقم طلب کر رہا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی بااثر بلڈر شفقت اللہ شانزل کے خلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں