میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعیدغنی کاہتک عزت کامقدمہ،حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائد

سعیدغنی کاہتک عزت کامقدمہ،حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مقامی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی اپوزیشن لیڈر اور نجی ٹی وی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی،ملزم کے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ پیرکومقامی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی اپوزیشن لیڈر اورنجی ٹی وی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 12 فروری کو طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے سعید غنی کی جانب سے ہتک عزت کے مختلف مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نجی ٹی وی اور حلیم عادل شیخ کے خلاف تین کیسز کئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو نجی ٹی وی کے حکام کو پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہوں۔ میرے علم میں بات آئی تو اسپیکر سندھ اسمبلی سے انکوائری کی درخواست کی۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ چار کیسز مجھ پر بنائے گئے ہیں،ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے ،منشیات فروشی کا الزام میں نہیں لگارہا،منشیات فروشی میں مسٹر کلین شیو اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ سے سعید غنی کو نکلوایا،ابھی تو حمید اللہ کا وڈیو بیان بھی موجود ہے جو بتا رہا ہے کس کے لئے کام کرتا تھا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے مسٹر کلین شیو منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں ۔حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر جے آئی ٹی بنائے ،جس میں تمام ادارے شامل کئے جائیں کہ کون سچا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ مسٹر کلین شیو سچے ہیں یا ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ درست ہے ۔ہم اس معاملے پر جلد عدالت جائیں گے۔اے این ایف بھی ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر کارروائی کرے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ شہید ناظم جوکھیو کے کیس کو پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے خراب کیا جارہا ہے ۔پروسیکیوٹر ملزمان کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔سادہ چالان پیش کیا گیا جس میں تمام ملزمان کو بری کیا گیاجبکہ سراج لاشاری کی رپورٹ کو دبا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شیریں جوکھیو کے ساتھ ہیں انصاف دلوائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوری ہے ،امن امان کی صورتحال خراب ہے ،90 فیصد کرمنل جیلوں میں جاکر واپس کارروائیاں کرتے ہیں ۔پولیس کا کام ہے چالان بنا کر پراسیکیوشن کو دینا ۔وہاں مال چلتا ہے کرمنل کو آزاد کروا دیا جاتا ہے ۔سندھ کا پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کرمنلز کا سہولت کار بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کے وزیر بھی مرتضی وہاب ہیں۔کل رات 30لاکھ کے موبائل چھیینے کی واردات ہوئی ہے ۔بلاول زرداری کی ٹیم میں کلین شیو لوگ تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔پانی کی ڈھکن کھولنے والے وزیروں کی عزت کو بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے اور ثابت کریں گے کہ کون منشیات فروشی کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں