کراچی میں مدفون اسلحہ کا معاملہ معمہ بن گیا،بلڈنگ کی مالک لیلیٰ سرفرازنکلیں
شیئر کریں
کراچی میں مدفون بھاری اسلحے اور جنگی سازو سامان کا معاملہ معمہ بن گیا،مذکورہ بلڈنگ کی مالک عزیز سرفراز کی اہلیہ لیلیٰ سرفرازنکلیں، جوکہ APWA اور پریمئر شوگر مل مردان کی مالک ہیں۔جبکہ سول لائن 263 اسٹاف لائن کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ملنے والی رپورٹ کے مطابق ملنے والے بھاری اسلحہ کی بلڈنگ کی پراپرٹی میں بیگم لیلیٰ سرفراز کانام بھی سامنے آنے کے اطلاعات ہیں۔لیلیٰ سرفراز کا کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت سے بھی قریبی تعلق رہا ہے اور بعد میں سیاسی پارٹی سے دوری اختیار کرکے سماجی خدمات اور کاروبار کی طرف متوجہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بھیم پورہ کے اسلحہ مکان کیس کی تحقیقات تیز کردی ہے،پولیس نے گرفتار افراد سلیم، شفیق اور فیضان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔