میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت میں من پسندچھوٹے ملازمین کی چاندی

سندھ حکومت میں من پسندچھوٹے ملازمین کی چاندی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سائیں سندھ سرکار حکومت من پسند افراد کو نواز نے کے رواج میں پیش پیش چھوٹے چھوٹے ملازموں کو بڑے بڑے عہدوں سے نواز دیا گیا محکمہ صحت کے بڑے ادارے پی پی ایچ آئی کے ریجنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کا اسٹینوگرافر جبکہ پوسٹ آفس کے ملازم کو ڈی ایم بنا دیا گیا تین سو سے زائد کمیشن پاس ڈاکٹرز اسٹینوگرافر کی پوسٹ پر تعینات لطف علی میمن کو سلامی دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی رٹ قائم سائیں سرکار کی نگری میں دل پسند ملازمین کی چاندی صحت سندھ کے بڑے محکمے پی پی ایچ آئی کا ریجنل ڈائریکٹر اسٹینوگرافر جبکہ ڈی ایم سانگھڑ پوسٹ آفیس کا ملازم نکلا جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے اسٹینوگرافر لطف علی میمن کو تین سو سے زائد کمیشن پاس ڈاکٹرز پر ریجنل ڈائریکٹر کی سیٹ پر نواز دیا گیا جبکہ لطف علی میمن کچھ عرصہ سیاسی اثر رسوخ پر ڈیم ایم سانگھڑ کی کرسی پر بھی براجمان رہے اور دو لاکھ پچیس ہزارتنخواہ وصول کرتا رہا پھر اعلیٰ کارکردگی کے باعث ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ ملا پھر تین لاکھ سے زائد تنخواہ وصول کی یہی نہیں پی پی ایچ آئی کا موجودہ ڈسٹرکٹ مینجر محمد عمر باجواہ بھی پوسٹل آفس کا ملازم ہے، جو ضلع بھر کے پی پی ایچ آئی کے سینٹروں پر راج کرتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے اسٹینوگرافر کی ادارے کو یاد آئی تو چھ سال بعد ادارے نے دوبارہ اسٹینوگرافر کی سیٹ پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں