میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ گلبرگ زون غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بن گیا

سندھ بلڈنگ گلبرگ زون غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طاقتور سسٹم مافیا نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کو اپنے اولین فرائض کا حصہ بنالیا ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو اپنے ریاستی و ادارتی فرائض منصبی، اختیارات سے مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کے مرتکب ہوتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے جاری احکامات کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں، اپنے چارج سنبھالنے کے بعد سے ابتک تمام کرپٹ کھلاڑی و کرپشن کے بے تاج بادشاہ تاحال اپنے جاری دھندوں میں مگن ہیں۔ ادھر گلبرگ زون،ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا ڈائریکٹر ملک اعجاز اور انکی کرپٹ ٹیم کی زیر سرپرستی دن دگنی رات چوگنی ترقی میں مصروف سارے شہر میں اس کرپٹ ٹولے کی کرپشن کا شور، جبکہ دوسری طرف ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے کان اور آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ادھر عدالتی احکامات کی بے توقیری و دھجیاں اڑانے کا سلسلہ ہنوز جاری۔ انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلبرگ زون،ٹاؤن کے رہائشی پلاٹوں جن میں R-458بلاک 16 ،R-673-R674بلاک 16 ،R-661بلاک 16 ،R-786بلاک 16 پر بھاری رشوت کے عیوض ادارتی بائی لاز و نقشے کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ملک اعجاز لاکھوں، کروڑوں کی وصولیوں کی گنتی میں مصروف ہیں، انکی ٹیم کے فرنٹ مین کھلاڑیوں میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور چانڈیو ،بلڈنگ انسپکٹر امتیاز شیخ اور پرائیویٹ بیٹر سلمان سر فہرست ہیں مزکورہ کرپٹ ٹولہ موجودہ ڈی جی شمس الدین سومرو کی چھتری تلے اپنی ناجائز آمدنی و اثاثہ جات میں اضافے کیلئے کمر بستہ ہیں تو دوسری طرف حکومت سندھ ، قومی خزانے کو ریونیو ،آمدنی کی مد میں ماہانہ لاکھوں،کروڑوں کا چونا و جھٹکا لگا ر ہے ہیں۔ پیکیج مافیا کے ساتھ مل کر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے رشوت وصولی کا گیم جاری مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں