اپوزیشن احتجاج کی خالی کرسیاں عوام کی نوازشریف سے تائید کا ثبوت ہے،مریم نواز
شیئر کریں
لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کی خالی کرسیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے پرٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کہا کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا، یہ لوگ 2018 کے الیکشن میں عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے، سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی تائید کردی۔یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کو جاتی امرا کے ’مجیب الرحمان‘ سے خطرہ ہے،آصف زرداری واضح رہے کہ لاہور کے مال روڈ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا سانحہ ماڈل ٹاون اور قصور واقعے کے خلاف احتجاجی جلسہ ہوا جس میں عمران خان اور آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوئے۔