میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہلے ملک بعد میں سب کچھ!ہر کسی کو جیل میں ڈالنے کا نہ سوچیں ، مراد علی شاہ

پہلے ملک بعد میں سب کچھ!ہر کسی کو جیل میں ڈالنے کا نہ سوچیں ، مراد علی شاہ

Author One
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سکھر:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ملک ہیں اس پاکستان کے بارے میں سوچیں ،ہر کسی کو جیل میں ڈالنے کیلئے نہ سوچیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی تھی یا واپس لے لی-

میں اپنے کام میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، سندھ کے پانی پر کینال کے مسئلے پر سی سی آئی میں کیس ہے، کینالوں پر ابھی کوئی کام نہیں ہو رہا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید جان محمد کو ہم نہیں بھولے نا بھولیں گے، قاتل ضرور گرفتار ہوں گے، شکارپور کچے میں کافی کامیابی ملی ہے اور کافی ڈاکوں کو ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو احکامات دیے ہیں، کچے میں کلیئر ہونے والے علاقوں میں روڈ، اسپتال اور اسکولوں کی ضرورت ہے تو اس پر کام کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں