بے نظیرہاؤسنگ پروگرام کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ میں کم آمدنی والے شہریوں کیلئے شہید بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل پروگرام کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین پروکیورمنٹ کمیٹی اور سپرا سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں غیر سرکاری تنظیم نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ دو ہزار گیارہ میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے بینظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل پروگرام تشکیل دیا گیا تھا۔ پروگرام کے تیسرے فیز میں تیس اضلاع میں چھ ہزار گھروں کی تعمیرات کا ٹینڈر جاری کیا گیا۔ اشتہار میں خلاف ضابطہ نجی ٹھیکیداروں کو بھی بولی لگانے کی اجازت دی گئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ نجی ٹھیکیداروں کو بولی کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور صرف این جی اوز کو ہی بولی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔