میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ کالج ایجوکیشن میں اربوں کی کرپشن، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

محکمہ کالج ایجوکیشن میں اربوں کی کرپشن، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ کالج ایجوکیشن کی ورکس اینڈ سروسز ونگ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلٰی سطح تحقیقات شروع کردیں سندھ بھر میں کالجوں کی تعمیر مرمت اور بحالی کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی اطلاعات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چیف انجنیئر عاصم حسین ایگزیکٹو انجنیئر اظہر شیخ۔۔ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ عباس ٹیپو اور دیگر پر کرپشن کا الزام ہے خط میں لکھا ہے کہ عباس ٹیپو کالج کے اکیڈمک سائیڈ کے ملازم ہیں۔ ٹیکنیکل پوسٹ پر بٹھا کر قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ اظہر شیخ موسٹ جونیئر اے ای این کو جس کو گذستہ دو سال سے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر بٹھایا ہوا ہے ۔تحقیقاتی افسر نے گزشتہ دو سال کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ ٹیکنیکل سینکشن کے نام پر سرکاری خزانے کو ہر مہینے کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا الزام بھی ہے ۔ ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے لیکن زمین پر دس فیصد کام بھی نہیں ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں