میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا،وزیرخزانہ کے الیکٹرک کے پی حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے کی خواہش مند مراد علی شاہ کاکیڈٹ کالج پٹارو کیلیے سولر سسٹم ،ملازمین کیلیے 2 ماہ کی تنخواہ کا اعلان بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکنٹس منجمد کیے جائیں گے ، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش ملک کو لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں،حافظ نعیم کراچی حیدرآباد موٹروے تعمیر:پرائیویٹ افراد کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا

ای پیج

e-Paper
گوادر بندرگاہ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،صدر مملکت

گوادر بندرگاہ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،صدر مملکت

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے اس لیے مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی۔بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے۔صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے اور گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے، گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی جبکہ پائیدار ماہی گیری اور سمندری تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے، لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ اور جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے سمندری وسائل کے تحفظ اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے خطے میں اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نے چین کے شہر کن مِنگ میں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں