میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک اسد سکندر نے پیپلزپارٹی سے 3 نشستوں کا مطالبہ کردیا

ملک اسد سکندر نے پیپلزپارٹی سے 3 نشستوں کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) ملک اسد سکندر نے پیپلز پارٹی سے تین نشتوں کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن سے بھی رابطے بڑھا دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو کی سیاسی شخصیت ملک اسد سکندر نے خود الیکشن میں اترنے کے ساتھ بیٹے جونیئر سکندر کو بھی ٹکٹ دلوانے کی کوشش شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق ملک اسد سکندر تھانہ بولا خان اور کوٹری کے صوبائی حلقوں کی ٹکٹ سمیت کراچی کے پی ایس 99 پر بھی اپنے امیدوار کو ٹکٹ دلانا چاہتے ہیںیاد رہے کہ کراچی پی ایس 99 سب سے کم ووٹ والا صوبائی حلقہ ہے ، جہاں سے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ 6 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار شھاب الدین نے 5 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے ، ذرائع کے مطابق ملک اسد سکندر کے نواز لیگ سے بھی خفیہ رابطے جاری ہیں ، دریں اثناء یہ بھی معلوم چلا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جامشورو ضلع کے صوبائی حلقے سے ملک اسد سکندر کے روایتی حریف ڈاکٹر سکندر شورو کو ٹکٹ دینے کا امکان ہے، سکندر شورو نے کچھ عرصہ قبل آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرچکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں