میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے لڑا دیا جائے، حافظ نعیم الرحمن

امریکی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے لڑا دیا جائے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے لڑا دیا جائے۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب امریکا کی کسی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کر دیا لیکن شفافیت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں، آر اوز، ڈی آر اوز ایک صوبے کے دوسرے صوبے میں ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں کے گورنر پارٹیوں کے گورنر ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے سوالات اب بھی موجود ہیں، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ آر اوز اور ڈی آر اوز انتظامیہ سے نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع حلقہ بندیوں کا کڑوا گھوٹ پی کر الیکشن میں جا رہے ہیں، انتخابات مکمل ہوتے ہی متنازع حلقہ بندی سے متعلق عدلیہ کے پاس جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی انتظامی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہا ہے، اب تک انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور رولز کا اعلان نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں