میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ نیب کیس ، عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

توشہ خانہ نیب کیس ، عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا۔ احتساب عدالت نے جیل سماعت کے دوران عمران خان کو جوڈیشل کر دیا۔ پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نیب استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل کرنے کا حکم سنادیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی وکیل شہبازکھوسہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاگئی تھی۔ اس موقع پر وکلائ￿ صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب حکام کے حوالہ کیا تھا۔قبل ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کی، جس کے بعد نیب نے ان کی گرفتاری ڈال دی جب کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی 20دسمبرتک ملتوی کردی۔اس حوالے سے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، جج محمد بشیر نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر تے ہوئے فیصلے میں کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں