76 سال سے ملک لوٹنے والے لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے، سراج الحق
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 76 سالوں سے ملک لوٹنے والے لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے۔گوجرانوالہ میں خوشحال پاکستان کارواں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں عدل اور انصاف چاہتے ہیں، ہم بچوں کے لیے تعلیم اور نوجوانوں کے لیے روزگار چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، جنھوں نے 76سالوں سے ملک کو لوٹا ہم ان لٹیروں کا احتساب چاہتے ہیں، جماعت اسلامی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ہر پاکستانی کو خوبصورت گھر دینا چاہتے ہیں، ہم اس ملک میں خوبصورت کلچر چاہتے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں ان ڈاکوؤں اور لٹیروں کو چوکوں میں سزا دی جائے، ان کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ ان کے اندر سے نکالا جائے۔