شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ، الگ جماعت بنانے کا بھی امکان
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی طویل عرصے سے ن لیگ سے نالاں نظر آتے ہیں تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس کانفرنس کرنے کے وقت سے متعلق بھی حلقے والوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاید خاقان عباسی الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں۔اگر ن لیگ نے کسی ورکر کو ٹکٹ دی تو حمایت کریں گے تاہم اس کے علاوہ سپورٹ نہیں کریں گے۔ذرائع شاہد خاکان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے البتہ الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتے ہیں۔