سینئر سیاسی رہنما سردار لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سینئر سیاسی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، چند روز میں پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔سردار لطیف کھوسہ نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرنے والے ہیں، جس کا اعلان وہ چند روز میں باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔سردار لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے پارٹی میں شمولیت کی استدعا کافی عرصے سے کر رکھی ہے، میں نے اپنی فیملی اور دوستوں سے اسی حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا، جس سے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گا۔