میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ( ن) کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ( ن) کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سے بھی اہم مشاورت کی ہے جس کے بعد ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دیں، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے، لیگی قیادت کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے، لیگی ارکان نے رانا مشہود کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایک بینا میں کہا تھا کہ وزیراعلی چوہدر ی پرویز الہی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے تو میرے پاس انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کا اختیار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں