میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے انھیں واپس کردی ،پرویزالہی

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے انھیں واپس کردی ،پرویزالہی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیـملاقات میںاسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئیـ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گےـوزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعلی پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، فواد چودھری ، پرویز خٹک، شبلی فراز ، علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں