میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے اسمبلی تحلیل کا فیصلہ،پی ڈی ایم کا یوم تشکر منانے کا اعلان

عمران خان کے اسمبلی تحلیل کا فیصلہ،پی ڈی ایم کا یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس پر ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے اعلان کو خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کو ملک میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ نہیں اور وہ اپنے اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ان الیکشنز میں بھرپور حصہ لے گی، عمران خان کی زیر تسلط اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں آئین کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم سابق حکومت کی تباہ کاریوں کی مرمت کررہے ہیں اور عمران خان کو مزید وقت دے کر معیشت اور بچے کچے سرمائے کو تباہ نہیں کرواسکتے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنے دور اقتدار میں بس دو کام سیکھے، پہلا مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانا اور دوسرا توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کا ہے، یہ دونوں ہی کام انہوں نے بہت اچھے انداز سے کیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے یہ سارے حربے استعمال کر رہا ہے، عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بالکل نہیں روکا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد آئین و قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور اگر آئین کی روشنی میں 90 دن میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں