رمیز راجا کی جگہ نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان
جرات ڈیسک
هفته, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ زمیز راجا کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔