میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش ،پاک ویسٹ انڈیزون ڈے سیریزملتوی

پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش ،پاک ویسٹ انڈیزون ڈے سیریزملتوی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا۔ کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ویسٹ انڈین بلے بازا سکور بورڈ پر 3 وکٹوں پر 207 رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔پاکستانی اوپنرزنے عمدہ بلے بازی میچ ابتداء میں یکطرفہ بنادیادونوں نے چھٹی مرتبہ سوسے زائدرنزکی شراکت داری قائم کی ،علاوہ ازیںکھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کا رات واپس وطن روانہ ہونے کا بتایاگیا۔واضح رہے کہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل 3 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بعدازاں آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل مہمان ٹیم کے اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔ کیسز مثبت آنے کے بعد سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق خطرے کے بادل پہلے ہی منڈلانے لگے تھے تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس سے مشروط کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد آخری میچ کو شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں