نیوکراچی گودام پر چھاپا، بھارتی اسمگل شدہ کپڑا،یارن برآمد
شیئر کریں
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پریوینٹو نے شہرقائد میں تاریخی کارروائی کرتے ہوئے گودام میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا 75 ہزار کلو بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد کرلیا۔اس ضمن میں کسٹمز پریوینٹو کراچی کے ترجمان نے بتایاکہ شہرقائد کے علاقے نیوکراچی گودام میں چھپایا گیا 75 ہزار کلو بھارتی اسمگل شدہ کپڑا اور یارن برآمد ہوا، چھاپے کے دوران برآمد شدہ مال کی قیمت 14کروڑ روپے ہے، کسٹمز کی تاریخ میں ہونے والے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ثاقب سعید کی خصوصی ہدایت پر اے سی شفیع اللہ کی ٹیم نے کارروائی کی، تاجر تنظیم کی خفیہ اطلاع تھی، بھارتی اسمگل شدہ مال گودام میں ڈمپ کیا جارہا تھا، نیوکراچی کے گوام سے 50 ٹن بھارتی کپڑا اور 25 ٹن بھارتی یارن برآمد کیا، گرینڈ آپریشن کے بعد پاکستان کی لوکل انڈسٹری کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔کسٹمز پریوینٹو کراچی کے مطابق چھاپوں کے بعد ٹائر، چائے اور کپڑے کی درآمد پر خطیر محاصل وصول ہوئے ہیں، کسٹمزایکٹ میں نئی تعزیراتی شقوں کو ایف آئی آر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایاکہ گودام اور جائیدادوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے گی، نئی تعزیراتی شقوں سے گودام اور جائیدادوں کو بھی ضبط کیا جاسکے گا، تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔