میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیڈرل بی ایریا ڈاکوئوں نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ پھینکی 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار

فیڈرل بی ایریا ڈاکوئوں نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ پھینکی 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں شاہراہ پاکستان پر واقع گلبرگ کے ایک نجی بینک میں واردات کرنے والے ملزمان نے اے ٹی ایم مشین ہی اکھاڑ پھینکی اور واردات کے دوران کیش ٹرے ہی ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق 18 لاکھ روپے سے زائد لوٹے گئے۔ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری کے مطابق واردات بدھ کی صبح ساڑھے چار سے پانچ بجے کے درمیان ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا جس کے لیے بینک انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی ایم مشین اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کا انتظار ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوئے جنہوں نے ٹیکنیکل واردات کے لیے 5 سے 6 منٹ تک لگائے اور اے ٹی ایم مشین اکھاڑ دی اور مشین کی دو کیش ٹرے لوٹ کر فرار ہوئے۔ ملزم نے تیسری ٹرے کھولی، جس میں 5 ہزار کی رقم دیکھ کر ٹرے وہیں چھوڑ دی۔بینک انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز بینک کی کلوزنگ کے وقت 18 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈالی گئی تھی۔پولیس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے تحت بینکوں میں رات کو سیکورٹی گارڈز نہیں ہوتے جس بنیاد پر ملزمان کو اے ٹی ایم کی واردات کرنے کا موقع ملا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں