50 سالہ بوڑھوں کو جوان ہیروئن کے ساتھ پیش کرنا افسوسناک ہے ، دیا مرزا
شیئر کریں
معروف اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی فلموں میں 50 سالہ بوڑھوں کو جوان ہیروئن کے ساتھ پیش کرنا افسوسناک ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیا مرزا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ عمر رسیدہ شخص کو 19 سالہ جوان اداکارہ کے ساتھ اس کے ہیرو کے طور پر کاسٹ کرنا افسوسناک بات ہے ، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ بالی ووڈ میں عام طور سے ایسا ہوتا ہے کیوں کہ یہاں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے ۔دیا مرزا نے یہ بھی کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بوڑھے مردوں کے لئے کہانی تو لکھی جاتی ہے لیکن اسی عمر کی خواتین فنکارائوں کو کاسٹ نہیں کیا جارہا۔ اس سے بڑا افسوس یہ ہے کہ بوڑھے فنکار نوجوانوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکار جتنا چاہئیں نوجوانوں کا کردار ادا کر لیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ خوب صورتی کا انحصار جوانی ہی پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انڈسٹری میں نوجوان چہروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔