ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا اور ان کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ذرائع ایف بی ار کے مطابق راحت فتح علی خان کے اکاونٹس کی تفصیلات حکام کو بھجوادی گئی ہیں، جبکہ ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کر دی ہے ،راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ راحت فتح علی نے جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگی ہے ۔واضح رہے کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016 کا آڈٹ بھی زیر التوا ہے ۔