میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین، اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین، اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے اپنے ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان سخیر محل پہنچے تو بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ۔محل آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔شاہ بحرین کی جانب سے وزیراعظم کو بحرین کا اعلی ترین سول ایوارڈ عطا کیا گیا۔ خیال رہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے وزیراعظم کو بحرین کا دورہ کرنے اور ان کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ بحرین کے دوران وفود کی سطح پر مذاکرات کیے ۔ ان مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں جن میں اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق، کھیلوں اور میڈیکل کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔وزیراعظم عمران خان بحرین کے پہلے سرکاری دورہ پر منامہ پہنچے تو ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی شامل ہیں۔پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترک عقیدے وثقافت، باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، تجارت، کاروبار، دفاع، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں۔ اعلی سطح دوروں کا مسلسل تبادلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نمایاں وصف ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں