میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم جنوری سے گیس قیمتیں بڑھانے کی تجویز

یکم جنوری سے گیس قیمتیں بڑھانے کی تجویز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم جنوری سے گیس قیمتیں بڑھانے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجواد ی ہے ۔ اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے گیس 214فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اوگرا کے مطابق روٹی گیس تندور صارفین کے لئے گیس 245فیصد تک مہنگی ہو گی۔ کمرشل صارفین اورسی این جی سیکٹر کے لئے گیس 31فیصد مہنگی ہو گی۔ جبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس 153فیصد تک مہنگی ہو گی۔ اوگرا نے گیس کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ گیس کی قیمت بڑھانے کی تجویز رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ درخواستوں کی مد میں دی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کے لئے گیس کی اوسط قیمت میں 82روپے فی یونٹ اضافہ کی تجویز ہے ۔ سوئی ناردرن کے لئے ماہانہ 50مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ قیمت 121سے 353روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن ماہانہ 200مکعب میٹر استعمال پرفی یونٹ قیمت 553روپے سیکم کر530.18روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کے لئے ماہانہ 300مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ قیمت 738روپے سے کم کر کے 706.91 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز د ی گئی ہے ۔ جبکہ سوئی ناردرن کے لئے 400مکعب میٹر ماہانہ استعمال پر فی یونٹ قیمت 1107روپے سے بڑھا کر 1273روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کے لئے 400مکعب میٹر سے زائد استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 1460روپے سے بڑھا کر 1679 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے اور حکومت اس حوالہ سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں