امن کی بحالی تک افغانستان میںدہشت گردوںکیخلاف جنگ جاری رکھیںگے، امریکا
شیئر کریں
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ افغان حکومت کو درپیش خطرات کے خاتمے تک امریکی فوج افغانستان میں دہشت گردوں سے جنگ جاری رکھے گی۔امریکی صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکی ملڑی مشن میں افغان فورسز کی عسکری تربیت کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر ہے جبکہ اوباما انتظامیہ کے چھوڑے گئے دیگر امور بھی زیر غور ہیں۔خط کے متن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں امریکی مشن کی حکمت عملی واضح ہوتی ہے جس میں افغان فورسز کو دہشت گردوں سے براہِ راست لڑنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے خلاف افغان فورسز کی جنگی تربیت ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں سمیت افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف القاعدہ کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے باقی ہیں۔امریکی صدر نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ امریکی فورسز دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو دوبارہ سامنے ا?نے سے روکنے کے لیے افغانستان میں موجود ہیں جو دہشت گردوں کو امریکی فورسز سے مقابلہ کرنے کے لیے فعال بناتی ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘رواں برس 21 اگست کو افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی میں طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرکے میدان جنگ میں شکست دینا بھی شامل ہے۔ٹرمپ نے قانون سازوں کو اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ ‘امریکا، افغانستان میں طالبان اور دیگر محاذ پر دہشت گروں کے خاتمے تک فعال رہے گا’۔ٹرمپ کے ترجمان نے افغان جنگ کے تناظر میں مذکورہ پالیسی کو ‘بڑی تبدیلی’ قراردیا تھا۔واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فورسز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کافی حد تک اپنے کیمپ تک محدود رہیں اور افغان فورسز کو عسکری تربیت دیں گے۔