میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرداخلہ

غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرداخلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی
ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیر پورٹ کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ان کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیرداخلہ نے ائیر پورٹ پر امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا، انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کرناراضگی کا اظہار کیا اور امیگریشن پراسیس جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔بتایا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے امیگریشن پراسیس سے متعلق گفتگو کی، اس دوران وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکٹر سٹیکرز چیک کیے، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے کہا کہ مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں