میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان ،کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان ،کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کراچی کے صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے ۔ملک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے ) کی مد میں دائر کی گئی ہے ، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔نیپرا کی جانب سے قیمت میں کمی کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں