آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کامطالبہ
شیئر کریں
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔سمائ نیوز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی خط لکھا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وزیر مملکت مصدق ملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ منظور شدہ فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوناتھا تاہم حکومت نے پٹرولیم لیوی کے بوجھ کو نظر انداز کرکے قیمتیں کم کیں۔خط میں کہا گیا کہ حکومت نے پٹرول پر 3 روپے 21پیسے فی لیٹر مارجن کم کرایا، اگست سے اب تک 7 ارب 55 کروڑ کا نقصان ہو چکا۔قیمتیں زبردوری برقرار رکھنے سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔