میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پرسعودی عرب  نے کوئی شکایت نہیں کی، دفترخارجہ

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پرسعودی عرب نے کوئی شکایت نہیں کی، دفترخارجہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے تحائف کی فروخت کے حوالے سے کسی تحریری یا زبانی شکایت کا علم نہیں اور نہ ہی پاکستان کو ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی، تعمیرنو کے لیے ڈونرز کانفرنس جنیوا میں متوقع ہے اور اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افریقہ ایک اہم براعظم ہے اور پاکستان افریقہ کے ساتھ اپنے رابطے جاری رکھے گا،ترجمان نے غیر ملکی شخصیات کے دوروں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن نے دورہ پاکستان میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق سوالات پر کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے بارے میں دفتر خارجہ نے اعلان نہیں کیا تھا، تاہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ متوقع ہے اور سعودی ولی عہد جلد ہی پاکستان کے دورے پر آئیں گے اور دونوں ممالک اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ کینیا میں ہمارے ہائی کمیشن نے ارشد شریف کی شناخت، پوسٹ مارٹم اور جسد خاکی واپس لانے میں فعال کردار ادا کیا اور دفتر خارجہ نے بھی بھرپور مدد فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل پر تحقیقات سے وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہے۔بھارت کے ساتھ معاملات پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بات چیت کے لیے بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا، پاکستان مسئلہ کشمیر صرف اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل پر یقین رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ایک غیر جانب دار استصواب رائے میں ہے، پاکستان 75 برس سے کشمیریوں کا بھارتی ریاستی جبر کے مقابلے میں ساتھ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی براہموس میزائل کے غلطی سے داغے جانے سے کوئی بڑا سانحہ بھی جنم لے سکتا تھا، ہم اس معاملے کو ہر اہم فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے ابھی تک مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے سارا طریقہ کار کابینہ ڈویژن ہی طے کرتا ہے، سابق وزیر اعظم کی گھڑی کے معاملے پر کسی شکایت کے حوالے سے آگاہ نہیں ہیں۔ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت حال میں پاکستان میں دہشت گردی کی دوبارہ بحالی کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان خود دہشت گردی سے متاثرہ ملک رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جارجیا میں اسرائیلی شہری کے قتل کی سازش میں پاکستانی شہری کی گرفتاری کی خبریں دیکھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں