میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوجی جوان روایتی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت جاری رکھیں، آرمی چیف

فوجی جوان روایتی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت جاری رکھیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ اور افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا جبکہ خیر پور ٹامیوالی میں انٹگریرڈ فائر پاور کا مشاہدہ بھی کیا، افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم و حوصلے کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی دوروں کے سلسلے میں بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے بہاولپور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بہاولپور اور اوکاڑہ میں فارمیشنز کے افسران اور دستوں سے خطاب کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیرپور ٹامیوالی میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے انٹیگریٹڈ فائر پاور مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا۔جہاں بہاولپور کور کے دستوں نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں اور میکنائزڈ دستوں نے میدان جنگ کے حالات میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں کے دوران تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں