حکومت کا بیس سے زائد قوانین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا اعلان
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
حکومت نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں20 سے زائد قوانین منظور کرانے کا اعلان کیا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم بلز کی منظوری کے لیے خود وزیراعظم عمران خان متحرک رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان اپنے چیمبر میں اہم ملاقاتیں کیں ، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم سے مختلف حلقوں کے ارکان پارلیمنٹ اورکابینہ کے ارکان بھی ملاقاتیں ۔ وزیراعظم کی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معمول کے اجلاس اور وفود کی ملاقاتیں کیں۔