میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ملزمان کوبچانے کیلئے کوشش شروع

ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ملزمان کوبچانے کیلئے کوشش شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ملیر میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ایم این اے اور ایم پی اے کو مقدمے سے بچانے کیلئے کوشش شروع کردی گئیں، مقتول کے ورثا کو کروڑوں روپے کا خون بہا دینے کا انکشاف، اس ضمن میں مقتول ناظم جوکھیو کے قریبی عزیزوں نے جرأت کو بتایا ہے کہ ناظم جوکھیو کے مقدمہ قتل میں ملوث پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے جام عبدالکریم اور ان کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی سندھ جام اویس کے خلاف درج ہونے والے قتل کے مقدمے سے نام خارج کرنے کیلئے بااثر افراد نے مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اور دیگر اہل خانہ سے خون بہا معاف کرنے کے عوض کروڑوں روپے دینے کی پیش کش کی ہے، مذکورہ افراد نے بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ پر بہت دبائو ہے اور ان کی طرف سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء ان کے مقدمے کی پیروی کررہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمے میں ملوث ایم این اے عبدالکریم اور اس کے بھائی ایم پی اے جام اویس کافی اثرورسوخ کے مالک ہیں اور ان کے غنڈے اب بھی علاقے میں سر عام اسلحہ لے کے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں، تاہم شکایت کے باوجود پولیس نے ابھی تک مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بندوبست نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مجموعی طور پر21 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں دو غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں جام اویس سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں