فاسٹ بولر عثمان شنواری کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائدنگی کرنے والے 27 سالہ فاسٹ بولرعثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہو گئے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عثمان شنواری نے واضح کیا ہے کہ کمر کی تکلیف سے اب وہ مکمل نجات پاچکے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، مستقبل میں انجریز سے بچنے اور اپنے کیرئیر کو لمبا کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور فزیو تھراپسٹ کے مشورے پر انہوں نے اب ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اب وائٹ بال فارمیٹ کھیلنا ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ریڈ بال کرکٹ کوخیر باد کہنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر اب صرف وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دیں گے۔