بختاور بھٹوکی منگنی سے متعلق پیپلزپارٹی نے باضابطہ آگاہی دے دی
شیئر کریں
پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق باضابطہ طور پر ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چودھری سے ہو گی، محمود چودھری یونس چودھری اور ثریا چودھری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چودھری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے ۔ یونس چودھری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔یونس چودھری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چودھری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیا سے حاصل کی ۔محمود چودھری اپنے والد کے کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل بلاول ہاؤس کراچی سے بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی۔