جعلی اکائونٹس ریفرنس، آصف زرداری اور فریال کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلیں۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور و دیگر کیخلاف جعلی اکائونٹس ریفرنس کی جج اعظم خان نے سماعت کی ۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسین لوائی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ ملزم کے وکیل ارشد تبریز آئیسولیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کا بیان قلم بند کیا جائے گا، عدالت نے حکم دیا کہ ارشد تبریز اپنا جونیئر وکیل مقرر کریں تاکہ ان کی غیر موجودگی میں گواہ کا بیان ریکارڈ کر سکیں ۔ مزید کارروائی کیلئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔